شائقین کی پسند کی فلم بنانا بہت مشکل کام ہے،ایوشمان کھرانہ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:45

شائقین کی پسند کی فلم بنانا بہت مشکل کام ہے،ایوشمان کھرانہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ فلم بینوں کی پسندکی فلم بنانا بہت چیلنجنگ ہو گیا ہے اور لوگ صرف ایک اچھی فلم دیکھنے کے لئے سینماگھروں کا رخ کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہاکہ یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ ایک چھوٹے بجٹ سے بننے والی فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ہوجاتی ہے اور کبھی کبھی بڑے بجٹ سے بننے والی فلمیں بھی ناکام ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فلموں سے متعلق شعور آگیا ہے اور وہ ایک اچھی فلم دیکھنے سینما آتے ہیں جس کی وجہ سے فلم بنانا بہت چیلنجنگ ہو گیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/09/2017 - 13:45:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :