سنی لیون کی اداکار سنیل گروور کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہوئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جمعہ 14 اپریل 2017 21:59

سنی لیون کی اداکار سنیل گروور کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہوئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) بالی ووڈ فلموں کی بے باک اور بے بی ڈول کے نام سے شہرت پانیوالی اداکارہ سنی لیون کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے کی معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ اداکار سنیل گروور کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہوئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق اداکارہ سنی لیون نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’دی کپل شرما شو‘ کے مشہور کردار ڈاکٹر مشہور گولاٹی جن کا اصل نام سنیل گروور ہے کے ساتھ کرکٹ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون بیٹنگ کررہی ہیں اور سنیل گروور باؤلنگ کرارہے ہیں۔سنی لیون کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ان کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ سنیل گروور کاکپل شرما کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا تاہم کوششوں کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 21:59:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :