شیوے کے وڑن ایفیکٹس واقعی کمال ہیں، اجے دیوگن

پیر 17 اپریل 2017 19:26

شیوے کے وڑن ایفیکٹس واقعی کمال ہیں، اجے دیوگن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ 64ویں قومی فلم ایوارڈ میں فلم شیوے کوبہترین ویڑن ایفیکٹ فلم کا ایوارڈ ملنے پر حیرانگی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی تازہ گفتگو میںکہا انکی فلم شیوے کو حال میں ہونیوالے 64ویں قومی فلم ایوارڈ میں فلم شیوے کوبہترین ویڑن ایفیکٹ فلم کا ایوارڈ ملا ہے جس پر انہیں حیرانگی نہیں ہوئی،انہیں یقین تھا کہ یہ فلم یہ ایوارڈ اپنے نام کرے گی کیونکہ فلم کے وڑن ایفیکٹس واقعی کمال ہیں،اس فلم کے تکنیکی سٹاف نے اپنا کام بہت مہارت اور محنت سے سرانجام دیا ہے،وہ پوری ٹیم کو یہ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔واضع رہے فلم شیوے گزشتہ سال دیوالی پر ریلیز ہوئی فلم نے اچھا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 17/04/2017 - 19:26:24