شوبز نیوز*

جسٹن سسٹرزکی کوک سٹوڈیو میں پرفارم کرنے کی خواہش

جمعہ 21 اپریل 2017 16:25

شوبز نیوز*
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنیوالی جسٹن سسٹرزنے حکومت سے مدد کی اپیل کر دی جسٹن سسٹرز کا کہنا تھا انکے ٹیلنٹ کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے کچھ عرصہ قبل الحمرا میں انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا انکی خواہش ہے کہ وہ کوک سٹوڈیو میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا انکے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے فن کو پروموٹ کر سکیںلہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ انکی مدد کرے تاکہ وہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 16:25:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :