امیتابھ بچن فلم "سرکار 3 "کے کچھ سین دوبارہ عکسبند کرائیں گے

پیر 24 اپریل 2017 12:48

امیتابھ بچن فلم "سرکار 3 "کے کچھ سین دوبارہ عکسبند کرائیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن فلمساز رام گوپال ورما کی نئی فلم "سرکار 3 "کے کچھ سین دوبارہ عکسبند کرائیں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میگا سٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم "سرکار 3 "کے کچھ مناظر دوبارہ عکسبند کئے جارہے ہیں اوروہ اس حوالے سے وجہ بہت جلد بتائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لئے فلم سازی کے عمل کی دستاویز کاری کی اہمیت پر زور دیا ۔فلم سرکار 3 رام گوپال قرما کی سرکار سیریز کی تیسری فلم ہے ،فلم میں امیتابھ بچن سبھاش نگری کا کردار ادا کریں گے،فلم میں یامی گوتم ،جیکی شروف ،منوج باجپائی ،امت سدھ،روہنی ہتھنگڑی ،رونت رائے اور بھرت ڈبھولکر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 12:48:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :