یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی کا کٹھ جوڑ

جمعہ 28 اپریل 2017 14:14

یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی کا کٹھ جوڑ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان نژاد باکسر عامر خان بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے امدادی رقم جمع کرنے کے لئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کرنے جارہے ہیں، جو 29 اپریل کو برطانیہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

عامرخان اور شلپا شیٹھی نے تییم بچوں کی مدد کیلئیاعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ کا مقصد دنیا کو اس بات سے ا?گاہ کرنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دنیا میں سب سے زیادہ 40ملین یتیم بچے رہتے ہیں اور وہ اس کنسرٹ کیلئے برطانیہ کے ایک پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیا کی اہم شخصیات کو جمع کریں گے۔ابرار الحق کی پرفارمنس ابرار الحق واحد پاکستانی گلوکار ہے جو اس کنسرٹ میں پرفارم کریں گے اور برطانیہ کو اپنی دھنوں سے محظوظ کریں گے

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 14:14:42