نعمان اعجاز کو افطار پارٹی میں شرکت مہنگی پڑ گئی ، پرستار گھیرے میں لیکر سیلفیاں بناتے رہے

پیر 5 جون 2017 13:30

نعمان اعجاز کو افطار پارٹی میں شرکت مہنگی پڑ گئی ، پرستار گھیرے میں لیکر سیلفیاں بناتے رہے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز کو افطار پارٹی میں شرکت مہنگی پڑ گئی ، پرستار گھیرے میں لیکر ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے افطار ڈنر میں مدعو تھے ۔

(جاری ہے)

افطاری سے آدھا گھنٹہ قبل جب نعمان اعجاز ہوٹل پہنچے تو وہاں پر موجود ان کے پرستاروں نے ان کا گھیرائو کر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ روزہ افطار ہونے کے بعد بھی پرستاروں کا ہجوم ان کے ارد گرد رہا اور ان کی رمضان ٹرانسمیشن اور نجی ٹی وی چینل سے جاری ڈرامہ سیریل ’’ خان ‘‘ میں ان کی اداکاری کی بھرپور تعریف کرتے رہے ۔

وقت اشاعت : 05/06/2017 - 13:30:13