کلاسیکل گلوکاروں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا: حامد علی

پیر 19 جون 2017 13:30

کلاسیکل گلوکاروں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا: حامد علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) نامور گلوکار حامد علی خان نے کہا کہ جو لوگ کلاسیکیل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس فن سے وابستہ لوگوں سے بے پناہ محبت اور رشک کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کلاسیکل گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، اس لئے حکومت اس فن کے فروغ کیلئے اور اسکی مکمل سرپرستی کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات میں کلاسیکیل موسیقی کو وہ مقام نہیں دیا جا رہا جو اس کا حق بنتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :