سری دیوی کاپھر اپنی بیٹی کے فلم انڈسٹری میں آنے پر ناپسندیدگی کا اظہا ر

نوی کو اداکارہ بنانا نہیں چاہتی تھیں ،ْآج کل کے بچے اپنی سوچ کے مطابق ہی چلتے ہیں ،ْانٹرویو جھانوی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 28 جون 2017 11:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بالی ود اداکارہ سری دیوی نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کے فلم انڈسٹری میں آنے پر ناپسندیدگی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جھانوی کو اداکارہ بنانا نہیں چاہتی تھیں ،ْآج کل کے بچے اپنی سوچ کے مطابق ہی چلتے ہیں میڈیار پورٹ کے مطابق سری دیوی نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کے فلم انڈسٹری میں آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب جھانوی نے ان کے سامنے خبروں سے متعلق اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو انہوں نے جواب میں کہاکہ ’’ہماری دنیا میں خوش آمدید، اب اس طرح کی باتیں سننے کیلئے تیار رہو۔

‘‘سری دیوی نے کہا کہ وہ جھانوی کو اداکارہ بنانا نہیں چاہتی تھیں بلکہ ان کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی جلد از جلد اپنا گھر بسا لے۔

(جاری ہے)

سری دیوی نے شکایتی انداز میں کہا کہ آج کل کے بچے اپنی سوچ کے مطابق ہی چلتے ہیں اور شروع میں انہوں نے جھانوی کو بہت سمجھایا کہ ایکٹنگ ایک سخت پیشہ ہے جو بہت قربانی مانگتا ہے تاہم اس نے سری دیوی کی ایک نہیں سنی۔

بالآخر مجبور ہو کر انہوں نے جھانوی کو فلموں میں کام کی اجازت دے دی اور اب وہ بونی کپور کے ساتھ مل کر اسے سپورٹ بھی کر رہی ہیں۔خبروں کے مطابق جھانوی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ مراٹھی فلم ’’سیراٹ‘‘ کے ہندی ری میک میں اداکاری سے ابتداء کر سکتی ہیں۔ فلم میں شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھٹر ان کے مدمقابل ہوں گے جو اس سے پہلے ایرانی ڈائریکٹر ماجد مجدی کی فلم ’’بیونڈ دی کلاؤڈز‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی مراٹھی فلم ’’سیراٹ‘‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اور یہ 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے والی پہلی مراٹھی فلم بھی بن گئی تھی۔ اسی وجہ سے کرن جوہر نے اس کا ہندی ری میک اپنے ’’دھرما پروڈکشنز‘‘ کے تحت بنانے کا فیصلہ جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری ششانک کھیتان کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 11:51:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :