قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ’ ’باغی‘‘27جولائی کو نشرکیا جائیگا

’’باغی‘‘ ڈرامے میں صبا قمر، قندیل بلوچ کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:15

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ’ ’باغی‘‘27جولائی کو نشرکیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ’ ’باغی‘‘27جولائی کو نشرکیا جائیگا-اس ڈرامے کے کئی ٹیزرز بھی ریلیز کیے جاچکے ہیں جس میں قندیل بلوچ کی زندگی کی کچھ جھلکیاں دکھائی گئیں۔2 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں قندیل کی زندگی میں آنے والے مسائل کو دکھایا گیا کہ وہ کیسے اپنے گاؤں کو چھوڑ کر آگے بڑھیں اور پھر سوشل میڈیا اسٹار بنیں۔

(جاری ہے)

اس ٹریلر کا آغاز قندیل کی گاؤں کی زندگی سے ہوا، جہاں ان کے خاندان کا برتاؤ، بڑے بھائی اور شوہر کا تشدد دکھایا گیا، جس کے بعد شہر میں گزاری گئی زندگی پیش کی گئی جہاں وہ اپنا نام فوزیہ سے تبدیل کرکے قندیل رکھتی ہے۔اس ٹریلر میں قندیل کے پاکستان آئیڈل میں دیے گئی آڈیشن کی جھلک بھی پیش کی گئی جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونا شروع ہوئیں۔’’باغی‘‘ ڈرامے میں صبا قمر، قندیل بلوچ کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، ان کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، نمرہ خان، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، شازیہ خان، نینا کاشف اور صبا فیصل موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:15:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :