ارمینارانا کے بعداریج فاطمہ نے بھی ہمسفرچن لیا

منگل 25 جولائی 2017 12:57

ارمینارانا کے بعداریج فاطمہ نے بھی ہمسفرچن لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء)ارمینا رانا خان کے بعد پاکستان کی ایک اوراداکارہ اورماڈل نے اپنی زندگی کا ساتھی منتخب کرلیا ہے۔ اریج فاطمہ نے بھی مداحوں کے لیے اس بات کا اعلان اپنے انسٹا گرام پیج پرکیا۔انسٹا گرام پر اپنے منگیتر کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر میں اریج فاطمہ نے لکھا کہ ’’میرے نصف بہتر‘‘۔

(جاری ہے)

ایک اور تصویر میں انہوں نے لکھا کہ ’’میرا بہترین دوست، میرا ہونے والا شوہر، آخرکار۔

۔۔ انشاء اللہ‘‘۔رواں ماہ کے آغاز پر بھی اریج فاطمہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اریج فاطمہ نے جنوری 2014 میں فرازنامی شخص سے شادی کی تھی جو بمشکل ایک ہفتہ ہی چل پائی۔ اتنے کم عرصے میں طلاق سے متعلق اریج فاطمہ کا کہناتھا کہ ان کے مزاج مطابقت نہیں رکھتے۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 12:57:41