ٹائیگر شروف سے ڈانس کی ٹریننگ نہیں لی،کیرتی سنن

بدھ 9 اگست 2017 14:46

ٹائیگر شروف سے ڈانس کی ٹریننگ نہیں لی،کیرتی سنن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ کیرتی سنن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹائیگر شروف سے ڈانس کی ٹریننگ نہیں لی ہے۔کیرتی سنن نے آنے اپنی آنے والی فلم ’بریلی کی برفی‘ میں رقص کے جوہر دکھائے ہیں۔انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا رقص بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام کے دوران کیرتی کو مائیکل جیکسن جیسے مووز کرتے دیکھا گیا۔اس بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ایسا ٹائیگر شروف سے سیکھے ہیں تو کیرتی سینن نے کہا کہ میں نے رقص ٹائیگر شراف سے نہیں سیکھا۔اور یہ کہ وہ اس فلم میں میں ایک پیشہ ور رقاصہ نہیں جبکہ ٹائیگر بڑے ڈانسر ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے جو کیا ہے اپنے حساب سے کیا ہے اور میں نے کسی اسٹار فالو نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 09/08/2017 - 14:46:10

Rlated Stars :