ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت اورناقابل بیان ہے، سنیدھی چوہان

جمعرات 17 اگست 2017 11:50

ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت اورناقابل بیان ہے، سنیدھی چوہان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) بھارتی پلے بیک سنگر سٴْنیدھی چوہان ان دنوں امید سے ہیں۔ ان کے یہاں پانچ سال کے بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کے شوہر ہتیش سونک بہت خوش اور جذباتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سٴْنیدھی چوہان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت اور ناقابل بیان ہے۔

(جاری ہے)

میں اب اپنی ذاتی زندگی اور کام کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں لیکن انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں، لیکن شکر ہے کہ ان کے خاندان کے افراد انھیں سنبھالنے کیلئے موجود ہیں۔خیال رہے کہ سٴْنیدھی چوہان کا شمار موجود دور کی مشہور انڈین پلے بیک سنگرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی مقبول فلمی گانے گائے جن میں کملی اور دیسی گرل قابل ذکر ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 11:50:25