ظہیرخان اور اداکارہ ساگریکا گاٹکے کی شادی 27نومبرکو ہو گی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) معروف ہندوستانی کرکٹرظہیرخان نے بالی ووڈ اداکارہ ساگریکاگاٹکے سے شادی کا اعلان کردیا۔ظہیرخان اورساگریکاگاٹکے نے رواں برس اپریل میں منگنی کی تھی،لیکن اس وقت شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب منگنی کے چارماہ بعدجوڑے نے زندگی کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انڈین ایکسپریس نے اپنی خبرمیں بتایاکہ کرکٹ اورفلم کی دنیاکے جوڑے نے رواں برس نومبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیااورجوڑے نے زندگی کے اہم دن کیلئے 27تاریخ کاانتخاب کیاہے۔اطلاعات کے مطابق جوڑے کی شادی کے دومختلف ولیمے ہوں گے، جن میں سے ایک ممبئی جبکہ ایک پونے میں ہوگا۔یہ ابھی طے نہیں ہواکہ شادی کی تقریبات میں کن افرادکومدعوکیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:51:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :