ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے شوبز کرئیر پر کتاب لکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ابتدا ء میں گلوکارہ بننا چاہتی تھیں تاہم حالات و واقعات نے ایسی اداکارہ بنا دیا جو بیک وقت کئی طرح کے کردار ادا کر سکتی ہے‘ گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 13:07

ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے شوبز کرئیر پر کتاب لکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) نامور سینئر اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری نے اپنے شوبز کرئیر پر کتاب لکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں60ء کی دہائی میںاس وقت شوبز کریئر کی شروعات کی جب اسے خواتین کے لیے اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اداکاری کرنا ان کی پہلی پسند نہیں تھی، وہ ابتدا ء میں گلوکارہ بننا چاہتی تھیں تاہم حالات و واقعات نے انہیں ایک ایسی پرفارمنگ آرٹسٹ بنادیا جو بیک وقت کئی طرح کے کردار ادا کر سکتی ہے۔

اگرچہ سنجیدہ کرداروں کی اپنی ہی اہمیت ہے تاہم کامیڈی کرداروں کو بہت دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ ہرطرح کے کردار ادا کرسکتی ہیں، وہ گلوکاری کرنے سمیت فلموں میں بھی کام کرسکتی ہیں۔اب میںچاہتی ہوںکہ اپنے شوبز کریئر پر ایک کتاب لکھوں۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:07:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :