فلم ’’دھڑک‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

پیر 20 نومبر 2017 13:49

فلم ’’دھڑک‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق پوسٹر میں جھانوی کپورنے نیلے رنگ کی گھاگرا چولی اور سرخ دوپٹہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایشان کھتر سرخ شرٹ کے ساتھ نیلی پینٹ اور ہاتھوں میں سبزچنری پکڑ رکھی ہے۔فلم میں جانہوی کپور کی والدہ کے کردار کے لئے سری دیوی کے نام پر غور کی جا رہا ہے۔فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ سے شروع کی جائے گی اور فلم آئندہ سال 6جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :