سلمان خان نے فلم ’’پدماوتی‘‘ اور دپیکا پڈوکون کی ایک بار پھرحمایت کر دی

منگل 21 نومبر 2017 11:24

سلمان خان نے فلم ’’پدماوتی‘‘ اور دپیکا پڈوکون کی ایک بار پھرحمایت کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’پدماوتی‘‘ اوراداکارہ دپیکا پڈوکون کی حمایت میں ایک بار کھڑے ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم ’’پدماوتی‘‘ کو ان دنوں اختلافات کا سامنا ہے لیکن اداکار سلمان خان فلم ،فلمسازوں اور اداکاروں کی ایک بار پھر حمایت میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مواد شامل نہیں کیا گیا،نہ ہی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور نہ ہی فلمسازوں نے غلط حقائق پیش کئے ہیں۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ ،دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 11:24:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :