فلم ’’فقرے ریٹرنز ‘‘کا بڑے پردے پر دھماکے دار آغاز

اتوار 10 دسمبر 2017 13:41

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) بالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی اپنی آمدنی کا دھماکے دار آغاز کر دیا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن بھارتی 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کما کر نہ صرف اپنی پہلی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا، بلکہ رواں ماہ ریلیز ہونے والی متعدد فلموں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

(جاری ہے)

فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ نے پہلے روز 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کما کر خود سے ایک ہفتہ قبل ہونے والی فلموں کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔’’فقرے رٹرنز‘‘ نے پہلی ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی کپل شرما کی دوسری بولی وڈ فلم ’’فرنگی‘‘ کو بھی ایک دن کی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔فرنگی نے 9 دسمبر تک مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے کمائے تھے، جب کہ اس فلم کی ہفتہ بھر کی کمائی ’’فقرے ریٹرنز‘ ‘کی ایک دن کی کمائی کے برابر تھی
وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:41:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :