سلمان خان رواں سال "دس کا دم " بھی کریں گے ، میڈیا رپورٹس

بدھ 17 جنوری 2018 13:41

سلمان خان رواں سال "دس کا دم " بھی کریں گے ، میڈیا رپورٹس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) بگ باس 11 کے بعد سلمان خان نے نئے شو "دس کا دم " کے پرموز شوٹ کروانے کے لیے تیاری شروع کر دی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان حال ہی میں بگ باس 11 کے شو کی بہترین میزبانی کر کے فارغ ہوئے ہیں ، جس کی ونر شلپا شندے رہی ہے تاہم اب سننے میں آیا ہے کہ سلمان خان فروری کے شروع میں ایک اور شو "دس کا دم " کے پرومو ز کی شوٹنگ کے لیے تیاری کر رہے ہیں ،دس کا دم کی شوٹنگ کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہو جائے گاتاہم اس شو کو ناظرین کے لیے باقاعدہ طور پر رواں سال کے وسط میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دس کا دم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کو بھی کون بنے گا کروڑ پتی جتنا ہی وقت دیا جائے بلکہ اس کے اختتام کے وقت میں 15 دن کا اضافہ کیا گیاہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 13:41:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :