بولی وڈ فلم ’پدماوت کے فلم ساز نے مرکزی کاسٹ اس کی پروموشن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 17 جنوری 2018 14:53

بولی وڈ فلم ’پدماوت کے فلم ساز نے مرکزی کاسٹ اس کی پروموشن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) بولی وڈ فلم ’پدماوت کے فلم ساز نے مرکزی کاسٹ اس کی پروموشن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،پدماوت‘ پر جاری تنازعات کے باعث فلم ساز نے کاسٹ کی سیکیورٹی کے لیے یہی بہتر سمجھا ہے کہ اس فلم کی تشہیر نہ کی جائے۔ان کا ماننا ہے کہ وہ فلم کی پروموشنز کے دوران اداکاروں کی جانب سے دیے گئے بیان یا کسی اور مسائل کے باعث مزید مشکل میں گرفتار نہیں ہونا چاہتے۔

اور یہی وجہ ہے کہ فلم کے مرکزی اداکار ’پدماوت‘ کے بجائے اس وقت اپنے دوسرے پروجیکٹس اور کاموں میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ بنے ہیں، رنویر سنگھ اپنے کیریئر کے پہلی منفی کردار میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، وہ فلم میں علاؤالدین خلجی نامی بادشاہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کے خلاف مظاہروں کا آغاز گزشتہ سال اس وقت ہوا جب ایسی قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم میں رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان نامناسب سین پیش کریں گے۔جس کے بعد انتہاپسندوں نے جہاں شوٹنگ کے دوران بھی فلم کی ٹیم پر حملہ کیا، وہیں انہوں نے فلم کو نمائش کے لیے پیش کیے جانے پر بھارت کی مختلف ریاستوں میں سینما گھروں کو جلانے کی دھمکی بھی دی۔۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 14:53:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :