منوبھائی کی رسم قل ادا کر دی گئی

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:33

منوبھائی کی رسم قل ادا کر دی گئی
لاہور۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء)معروف دانشور‘ کالم نویس‘ صحافی اور شاعر منوبھائی کی رسم قل ادا کر دی گئی‘ اس موقع پرنامور شعراء‘ ادیبوں اور فنکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی‘ منوبھائی کے بیٹے کاشف منیر نے اپنے والد کی تعزیت کیلئے آنے والے تمام مہمانوں‘ دوستوںکا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے منوبھائی کا بیٹا ہونے پر فخرہے‘ وہ ایک عظیم باپ اور حساس دل رکھنے والی شخصیت تھے۔
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 17:33:31