بالی ووڈ‘ ایشوریا رائے کیلئے بھارتی صدر کی طرف سے فرسٹ لیڈیز ایوارڈ

پیر 22 جنوری 2018 13:31

بالی ووڈ‘  ایشوریا رائے کیلئے بھارتی صدر کی طرف سے فرسٹ لیڈیز ایوارڈ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) بالی ووڈ سپر سٹار ایشوریا رائے کو بھارتی صدر نے فرسٹ لیڈیز کا ایوارڈ دیا جس سے ان کے ایوارڈ کی تعداد میں ایک اور اہم ایوارڈ کا اضافہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایوارڈ کی تقریب نئی دہلی کے صدارتی ہاوس میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے کو یہ ایوارڈ مشہور عالمی فلمی فیسٹیول کانز میں بھارت کی نمائندگی کرنے پر دیا گیا،وہ بھارت کی پہلی اور تاحال واحد اداکارہ ہیں جو کانز کی جیوری میں شامل ہیں۔ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ہندوستان بھر کی 112 خواتین کو اس ایوارڈ سے نوازا،جن 112 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا،انہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں اہم کارنامے سر انجام دیے۔

وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:31:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :