الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال lاور ہال llکی تزئین و آرائش سست روی کا شکار

بے روزگاری کے عالم میں دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، فنکاروںنے جلد سے جلد دونوں ہال کھولنے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 24 جنوری 2018 13:24

الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال Lاور ہال Llکی تزئین و آرائش سست روی کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء)الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال lاور ہال llکی تزئین و آرائش سست روی کا شکار ، فنکاروںنے جلد سے جلد دونوں ہال کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الحمراء آرٹ کونسل نے تزئین و آرائش کے لئے کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہال lاور ہال llکو دستمبر کے اختتام سے بند کرر کھا ہے تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود دونوں ہالز کا کام مکمل نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الحمراء میں کام کرنے والے فنکاروں کا کہنا ہے کہ تزئین و آرائش کا کام سست روری سے جاری ہے اگر چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذاتی دلچسپی لیں تو ہفتوں کا کام دنوں میں مکمل ہو سکتا ہے اور ہم جو بے روزگاری کے عالم میں دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں دونوں ہالوں کی جلد سے جلد تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ اپنے بچوں کا روزگار کما سکیں گے ۔اس حوالے سے الحمراء کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کی سستی نہیں برتی جاتی رہی اور جتنی جلدی ممکن ہو سکا ڈرامہ ہالوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:24:28