میں وہ سب کچھ کروں گا جو میرا دل کرے گا ، رشی کپور

ٹویٹر پر بہت سے لوگوں نے پریشان کیا اس لئے 5ہزار سے زائد اکائونٹ بلاک کئے ،اداکار

بدھ 24 جنوری 2018 13:30

میں وہ سب کچھ کروں گا جو میرا دل کرے گا ، رشی کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) اپنے ٹویٹر پیغامات کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ میں وہ کروں گا، وہ لکھوں گا جو میرا دل چاہے گا۔رشی کپور کا مزید کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا دور ہے، اور مجھے جو صحیح لگے گا میں وہی بولوں گا، مجھے نہیں لگتا کسی کو میرے کچھ بھی لکھنے سے مسئلہ ہونا چاہیے۔

ٹوئٹر پر ان والے ان کے جھگڑوں کی تعداد کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ کیا فرق پڑتا ہے، ان مذاق اڑانے والوں کو میں اتنی اہمیت نہیں دیتا، ان کو اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بہت اہم ہیں جب کوئی اہم شخصیت ان کو جواب دے اور میں ان کو یہ خوشی نہیں دیتا۔اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر صارفین کو بلاک کرنے کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن جب کسی نے مجھے پریشان کرنا شروع کیا تو میں اسے بلاک کردیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے اکانٹ پر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو بلاک کرچکے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ جس نے میرے خانداز کے بارے میں کچھ برا کہا یا کوئی اور غلط ہرکت کی تو میں اسے بلاک کردوں گا، میرا ماننا ہے کہ ایک خراب مچھلی پورے تالاب کو خراب کردیتی ہے۔خیال رہے کہ رشی کپور اس وقت امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 102 ناٹ آٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:30:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :