آدتیہ چوپڑا کی رنویر سنگھ کے ساتھ ایک اور فلم کی خواہش کا اظہار

فلم میں ہیرو کے لیے رنویر سنگھ اٴْن کی پہلی ترجیح ہیں ‘ ہیروئن اور فلم کا نام تاحال زیر غور ہے

بدھ 24 جنوری 2018 14:10

آدتیہ چوپڑا کی رنویر سنگھ کے ساتھ ایک اور فلم کی خواہش کا اظہار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) معروف بالی ووڈ ہدایت کار آدتیہ چوپڑا نے رنویر سنگھ کے ساتھ ایک اور فلم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں ’رام لیلا‘، ’باجی رائو مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی تاریخی فلموں میں اپنی حقیقی اور جاندار اداکاری سے لوہا منوانے والے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے لگن اور محنت سے ایسا مقام بنایا کہ جس سے نہ صرف مداح ان کے گرویدہ ہیں بلکہ انہوں نے تمام ہدایت کاروں اور فلمسازوں کی نظریں بھی اپنی جانب مرکوز کرالی ہیں اور ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی اب رنویر ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار آدتیہ چوپڑا نے ایک بار پھر رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق یش راج فلم کے سربراہ اور معروف ہدایت کار آدیتہ چوپڑا نئی فلم بنانے پر کام کررہے ہیں۔ فلم میں ہیرو کے لیے رنویر سنگھ اٴْن کی پہلی ترجیح ہیں جب کہ ہیروئن اور فلم کا نام تاحال زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم 2019 میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ 2016 میں آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بے فکرے‘ میں رنویر سنگھ اور وانی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 14:10:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :