آدتیہ چوپڑا کی رنویر سنگھ کے ساتھ ایک اور فلم کی خواہش کا اظہار
فلم میں ہیرو کے لیے رنویر سنگھ اٴْن کی پہلی ترجیح ہیں ‘ ہیروئن اور فلم کا نام تاحال زیر غور ہے
بدھ 24 جنوری 2018 14:10
(جاری ہے)
بالی ووڈ میں ’رام لیلا‘، ’باجی رائو مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی تاریخی فلموں میں اپنی حقیقی اور جاندار اداکاری سے لوہا منوانے والے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے لگن اور محنت سے ایسا مقام بنایا کہ جس سے نہ صرف مداح ان کے گرویدہ ہیں بلکہ انہوں نے تمام ہدایت کاروں اور فلمسازوں کی نظریں بھی اپنی جانب مرکوز کرالی ہیں اور ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی اب رنویر ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار آدتیہ چوپڑا نے ایک بار پھر رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق یش راج فلم کے سربراہ اور معروف ہدایت کار آدیتہ چوپڑا نئی فلم بنانے پر کام کررہے ہیں۔ فلم میں ہیرو کے لیے رنویر سنگھ اٴْن کی پہلی ترجیح ہیں جب کہ ہیروئن اور فلم کا نام تاحال زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم 2019 میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ 2016 میں آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بے فکرے‘ میں رنویر سنگھ اور وانی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.