شاہ رخ پر ان کے قریبی دوست کے علی باغ کی خریداری میں جعل سازی کے الزامات

جمعہ 2 فروری 2018 22:35

شاہ رخ پر ان کے قریبی دوست کے علی باغ کی خریداری میں جعل سازی کے الزامات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء)بالی ووڈ کے کنگ اور سپر سٹار شاہ رخ خان کے قریبی دوست نے ان پر علی باغ کی خریداری میں جعل سازی کے الزامات لگا دیے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایک طرف علی باغ میں موجود ان کی19ہزار 9سو سکوائر فٹ پر پھیلے فارم ہاوس کو حکومت نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کی مد میں ضبط کر لیا ہے،اب دوسری جانب اداکار کے پرانے چارٹرڈ اکاونٹنٹ دوست نے بھی کنگ خان پر الزامات لگاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اداکارہ نے علی باغ کی خریداری کے لیے جعلی کاغذات تیار کروائے تھے۔۔

وقت اشاعت : 02/02/2018 - 22:35:11