بشریٰ انصاری کی تینوں بہنوں کے ہمراہ مارننگ شو میں شرکت

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں پہلی مرتبہ چار حقیقی بہنوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار بشری انصاری نے اپنی تین بہنوں کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میںشرکت کی ،ان کے ہمراہ ان کی بڑی بہن نیلم ، سنبل اور اسماء شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بشری انصاری اوران کی بہنوںنے اپنے بچپن کی شرارتیں اور دلچسپ واقعات بھی سنائے ۔ چاروں بہنوںنے شو کے دوران اپنی دلچسپ جملے بازی سے مارننگ شو میں جان پیدا کردی اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی مارننگ شو میں شوبز سے تعلق رکھنے والی چاروںبہنوںنے شرکت کی ہو ۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:10:08