لاہور میں تین روزہ ثقافتی میلے کا آغاز

پہلے دِن استاد حامد علی خان سمیت دیگر گلوکاروں نے فن کا ایسا مظاہرہ کیا شرکاء داد دئیے بغیر نہ رہ سکے

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) لاہور میں تین روزہ ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا۔ فیسٹیول میں موسیقی کے سر بھی بکھریں گے اور لذیذ کھانوں سے بھی حاضرین لطف اٹھا سکیں گے۔ 3 روزہ پلاک کلچرل فیسٹیول کا اہتمام پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے دِن فوک گائیکی کے استاد حامد علی خان سمیت ملک بھر سے آئے گلوکاروں نے اپنے فن کا ایسا مظاہرہ کیا شرکاء داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

پاکستان بھر سے آئے فنکاروں نے میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ کلچرل فیسٹیول میں ثقافتی رقص پیش کیا گیا تو حاضرین بے خود ہو کر رہ گئے۔ روح کی غذا موسیقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی میلے میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں شرکاء نے لذیذ کھانوں سے خوب لطف اٹھایا۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :