ریتھک روشن کی فلم ’’سپر 30‘‘ کے لئے جے پور کی گلیوں میں پاپڑ بیچتے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 21 فروری 2018 14:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن کی فلم ’’سپر 30‘‘ کے لئے جے پور کی گلیوں میں پاپڑ بیچتے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتھک روشن ان دنوں فلم ’’سپر30‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں،فلم میں وہ مشہور ریاضی دان آنند کمار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ان کا حلیہ بلکل مختلف ہے ،ریتھک کی فلم میں نئے حلیے کی تصویر سماجی میل جول کیو یب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ جے پور کی گلی میں سائیکل پر پاپڑ بیچتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم آئندہ سال 25جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 14:00:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :