متنازع اداکارہ کنگنا رنا وت اب سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کیلئے تیار

جمعرات 22 فروری 2018 15:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات اور تنازعات کیلئے مشہور ہیں، اپنے فلمی کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے کے باوجود انہیں متنازع اداکارہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اب اداکارہ نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت جلد ہی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے سیاسی زندگی کا آغاز کریں گی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ادکارہ اپنے آبائی علاقے ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہیں. جب کہ متعدد بار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 15:57:42

Rlated Stars :