فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں 60 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا

جمعہ 23 فروری 2018 12:34

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں 60 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے پروڈکشن ہائوس نادیاوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ہدایتکار احمد خان کی فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے ٹریلر کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھااور پسند کیا ہے، فلم میں اداکار ٹائیگرشروف اور دیشا پتانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں اداکار منوج باجپائی ، رندیپ ہودا اور پراتیک ببر بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 12:34:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :