دبئی پولیس نے سری دیوی کی ہلاکت کا کیس بند کر دیا، لاش خاندان کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 فروری 2018 15:27

دبئی پولیس نے سری دیوی کی ہلاکت کا کیس بند کر دیا، لاش خاندان کے حوالے
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2018ء) : دبئی پولیس نے نامور اداکارہ سری دیوی کی ہلاکت کا کیس بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے سری دیوی کی ہلاکت کو حادثاتی موت قرار دے کر کیس کی تحقیقات ختم کر کے کیس کو بند کر دیا ہے۔ ترجمان دبئی حکومت کے مطابق سری دیوی کی ہلاکت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

(جاری ہے)

سری دیوی کی لاش جلد اہل خانہ کے حوالے کر دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی میت کو بھارتی ٹائیکون انیل امبانی کے پرائیویٹ طیارے میں ممبئی لایا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو سری دیوی کی موت کی خبر نے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے پرستاروں کو غمگین کر دیا تھا جس کے بعد سے دبئی پولیس سری دیوی کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی تھی۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 15:27:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :