اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہی'مہک نور

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء)داکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا ، اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںمہک نورنے کہا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ، نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس ک لئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے اور ایسے نوسر بازروں کو کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے ۔

مہک نور نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ انسان کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے ، اچھا اور معیاری رقص ہمیشہ سے ہی میری کمزوری رہا ہے جس کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:16