بھارتی اداکارہ شریا سرن رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) بھارتی اداکارہ شریا سرن اپنے روسی دوست آندرے کوسچیو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ دونوں کی شادی بارہ مارچ کو ممبئی میں رہائش گاہ پر ہوئی۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق شریا کی شادی میں صرف انکے قریبی دوست اور رشتے داروں نے شرکت کی، شادی میں شریا نے روایتی سرخ شادی کا جوڑا پہنا۔

(جاری ہے)

شریا کے قریبی ذرائع نے بھی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ تقریب میں صرف رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف بولی وڈ شخصیات میں سے منوج باجپائی اور شبانہ نے شرکت کی اور یہ دونوں شریا کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں۔شریا سرن اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ اور وہ سیما ایوارڈز کی برانڈ امبیسیڈر بھی رہ چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :