کترینہ کیف ایجوکیٹ گرلز کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

منگل 20 مارچ 2018 11:43

کترینہ کیف ایجوکیٹ گرلز کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف غیر منافع بخش تنظیم ایجوکیٹ گرلز کی برینڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ ان کی ایجوکیٹ گرلز سے وابستگی نہ صرف بچیوں کی تعلیم بلکہ صنفی مساوات میں بھی تجدید توجہ کی ایک کوشش ہے جبکہ وہ بھارت میں بچیوں کی معیاری اور مساوی تعلیم تک رسائی کے لئے پرعزم اور حمایتی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 11:43:56

Rlated Stars :