گلوکار سلیم جاوید نے اپنی نئی البم پر کام شروع کر دیا

منگل 20 مارچ 2018 15:19

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)کراچی کے نامور گلوکار سلیم جاوید نے اپنی نئی آڈیو ویڈیو البم پر کام شروع کر دیا، انہوں نے نئی البم ریلیز کرنے کا پروگرام 2018ء میں بنایا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار سلیم 90ء کی دہائی میں منظر عام پر آئے تھے اور پاپ گانوں کے ہمراہ ایک جگنی گا کر بھی مداحوں کی کثیر تعداد پیدا کر لی، گلوکار سلیم جاوید کچھ عرصہ میوزک سے غائب رہنے کے بعد دوبارہ میدان میں آگئے ہیں۔ وہ نہ صرف کراچی ،ْ لاہور بلکہ بیرون ممالک بھی کنسرٹ میں مصروف ہیں،سلیم جاوید خوبصورت آواز کے ہمراہ حاضرین محفل کو گرویدہ بنانے کا فن جانتے ہیں،سلیم جاوید نے بتایا کہ وہ معیاری میوزک کی بحالی چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 15:19:58