صوفیانہ کلام پر انگریز بھی جھوم جاتے ہیں ‘دنیا میں جائوں بھی گائوں ملک کا نام روشن کرنے پر فخر کرتا ہوں‘سائیں ظہور

بدھ 21 مارچ 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء)بین الاقوامی صوفی فوک گلوکار سائیں ظہور نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام پر انگریز بھی جھوم جاتے ہیں ‘دنیا میں جائوں بھی گانا گائوں اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران سائیں ظہور نے کہاکہ میری آواز اللہ کی عطا ہے اور میں واحد پاکستانی گلوکار ہوں جو دنیا کے کسی بھی کونے میں جائے تو جن کو اردو اور پنجابی سمجھ نہیں آتی وہ بھی میرے صوفیانہ کلام پر جھومتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ اپنے ملک کا نام روشن کرکے جو خوشی ملتی ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 21:54:10