شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں‘سلیم خان

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء) اداکار و ماڈل سلیم خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں‘ شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں بلکہ فنکار کو پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں سلیم خان نے کہا کہ فنکار جس قدر اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسی طرح لوگ اس کو پسند کرتے ہیں شوبز کوئی ریس نہیں یہ تو آرٹ کی ایک قسم ہے کچھ لوگ اداکاروں کو نمبرون اور نمبر ٹو میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال اسکے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بے شمار فنکار ایسے ہیں جو تیس سالوں سے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کر رہے ہیں مگر ان کی پہچان نہیں میں ان خو ش نصیبوں میں شامل ہوں۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 16:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :