امیتابھ بچن اور رشی کپور پھر نئی فلم ’102 ناٹ آئوٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

فلم 102ناٹ آئوٹ کا نیا پوسٹرریلیزکردیا گیا ،ْ فلم مئی کوریلیز کی جائیگی

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:54

امیتابھ بچن اور رشی کپور پھر نئی فلم ’102 ناٹ آئوٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) بالی وو ڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کئی سال بعد ایک بار پھر نئی فلم ’102 ناٹ آئوٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے جس کا نیا پوسٹرریلیزکردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور رشی کپور نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’102 ناٹ آئوٹ‘میں ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ،ْفلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول،مکیش ہریاوالا اور جمٹ تریویدی بھی شامل ہیں۔فلم102 ناٹ آئوٹ میں امیتابھ بچن102سالہ معمر شخص کا کردار نبھائیں گے ،ْ رشی کپور 75سالہ بیٹے کے کردار میں نظر آئیں فلم 102نا ٹ آئوٹ کا نیا پوسٹرریلیز کر دیا گیا ،ْ فلم 4مئی کوریلیز کی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 19:54:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :