ہالی وڈ فلم ’’xxx ریٹرن آف ایگزینڈر کیج‘‘ کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی

جمعہ 20 اپریل 2018 10:50

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی پہلی ہالی وڈ فلم ’’xxx: ریٹرن آف ایگزینڈر کیج‘‘ کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں دیپیکا پڈوکون نے ہالی وڈ ہدایتکار ڈی جے کروسو کی فلم ’’xxx: ریٹرن آف ایگزینڈر کیج‘‘ سے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا جس میں وہ وین ڈیسل کے ساتھ نظر آئیں اور ان دونوں کی کیمسٹری کو بے حد سراہا گیا اور اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ میکرز فلم کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،دیپیکا پڈوکون نے تاحال کوئی بالی وڈ فلم سائن نہیں کی اور امید ہے کہ اگر انہیںفلم کے سیکوئل کے لئے پیش کش کی گئی تو وہ اسے قبول کر لیں گی۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 10:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :