فلم’’’سنجو‘‘ کا ٹیزر انڈین پریمیر لیگ 2018 میں دکھایا جائے گا

فلم میں رنبیر کپور اہم کردارادا کر رہے ہیں ،ْفلم 29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) بالی وڈاداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر انڈین پریمیر لیگ 2018 مٰن دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈہدایتکار راج کمار ہیرانی نکی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹیرز 24اپریل کو ریلیز ہونا تھا تاہم اب خبریں سامنے ٓارہی ہیں کہ فلم کا ٹیزر انڈین پریمیئر لیگ میں دکھایا جائیگا اس دوران اداکار سنجے دت، اپنے کردار پرمبنی فلم میں رنبیر کی اداکاری سے متعلق گفتگو بھی کریں گے۔ فلم میں رنبیر کپور اہم کردارادا کر رہے ہیں۔فلم رواں سال29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/04/2018 - 11:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :