فلم ’’بھارت‘‘ کی موسیقی ویشال شیکھر ترتیب دیں گے

بدھ 23 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی موسیقی ویشال شیکھرترتیب دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی عباس ظفر کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کی موسیقی ویشال شیکھر کمپوزکریں گے۔

(جاری ہے)

علی عباس ظفر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کے پہلے گانے کی ریکارڈنگ کی خبر شیئر کی ہے، جس کی موسیقیویشال شیکھر کمپوز کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں پریانکا چوپرا، سلمان خان،دیشا پتانی اور تبو شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 10:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :