فلم ’’ریس 3‘‘ کے منظر کی نئی تصویر جاری

جمعرات 24 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے فلم ’’ریس 3‘‘ کے ایک منظر کی نئی تصویر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے فلم ’’ریس 3‘‘ کے منظر کی نئی جھلک ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے سراہا ہے جس میں انہوں نے لال رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔ فلم میں اداکار انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/05/2018 - 11:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :