فلم ’’ستیامیوجیتہ‘‘کا پہلا پوسٹر جاری

جمعرات 21 جون 2018 11:42

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’ستیامیو جیتہ ‘‘کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراھام نے سوشل میڈیا پر ہدایتکار میلاپ ملن زویری کی فلم ’’ستیامیو جیتہ‘‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے نیچے ’’بے ایمان پٹے گا کرپشن مٹے گا‘‘ لکھا ہے، فلم کے پوسٹر میں اداکار جان ابراھام پیچھے مڑ کر دیکھ رہے ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں آگ کے شعلے اور بھارتی پرچم دکھائی دے رہا ہے، فلم میں اداکار منوج باجپائی بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 11:42:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :