نوازالدین کو راجیو گاندھی کو ‘‘پٹھو‘‘ کہنا مہنگا پڑ گیا
سابق وزیر اعظم کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر نوازالدین کے خلاف مقدمہ درج
جمعرات 12 جولائی 2018 12:11
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی اورسیف علی خان ان دنوں بھارت کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز’’سیکرڈ گیمز‘‘میں کام کررہے ہیں، یہ سیریز شہر میں ہونے والے جرائم، سیاست اور کرپشن سے متعلق ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ یہ تمام جرائم کس طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں تاہم نواز الدین صدیقی اس ویب سیریز کے باعث مشکل میں پڑگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ’’سیکریڈ گیمز‘‘کی 6 جولائی کو نشر ہونیوالی قسط میں نوازالدین صدیقی نے سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں’’پھٹو‘‘ کہا تھا جس کے باعث نوازالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت مغربی بنگال کے کانگریس کمیٹی کے رکن راجیو سنہا نے درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیریز کے پروڈیوسر اور نیٹ فلیکس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی شخصیت بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ سیریز میں حقائق کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Vaneeza Ahmad
Waris Baig
Alicia Witt
Neha kakkar
Daniel Craig
Nawazuddin Siddiqui
Anusheh Asad
Arisha Razi
Farhan Ali Agha
Vishal Bajaj
Amanullah Khan
Sharon Stone
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ