امر یکہ میں گلوکار علی زمان نے کل سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کر نے کی مہم کا اعلا ن کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 13:18

امر یکہ میں گلوکار علی زمان نے کل سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کر نے کی مہم کا اعلا ن کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) امر یکہ میں مقیم پاکستانی گلوکار علی زمان نے بھی کل (منگل ) سے ڈیمز کی تعمیرکیلئے فنڈز جمع کر نے کی مہم کا اعلا ن کر دیا ‘فنڈز اکھٹے کر کے چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈز میں جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی زمان نے اس حوالے سے وہاں مقیم دیگر پاکستانیوں کیساتھ ملکر مہم کا کل (منگل ) سے آغاز کر نے کا اعلان کر دیا ہے جسکے لیے وہ امر یکہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں سے ملیں گے اور ان سے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کر یں گے ۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:18:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :