پراکاش جھا کی نئی فلم کا حصہ بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ کترینہ کیف

جمعہ 20 جولائی 2018 15:12

پراکاش جھا کی نئی فلم کا حصہ بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ کترینہ کیف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلمساز پراکاش جھا کی فلم میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مرزکی کردار کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں فلمساز پراکاش جھا نے اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کیا ‘جس پر کترینہ کیف نے اس حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کسی فلم کی پیشکش نہیں کی گئی ‘لہذا فلمساز پرکاش جھا کے ساتھ فلم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کترینہ کیف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2018 - 15:12:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :