معاشرے میں تحمل ختم ہونے کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘جگن کاظم

جمعہ 27 جولائی 2018 19:16

معاشرے میں تحمل ختم ہونے کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘جگن کاظم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) معروف اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ،سکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے معروف اداکارہ جگن کاظم نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیلئے تعلیم کیساتھ اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس کیلئے سکول بہترین پلیٹ فارم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، معاشرے میں صبر و تحمل کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 27/07/2018 - 19:16:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :