عاطف اسلم نے یوم آزادی کے کنسرٹ پر بھارتی گانے کی خبر کو جھوٹا قرار دے دیا
تقریب کی ویڈیو شیئر کیے بغیر ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر گلوکار کی حب الوطنی پر شک کیا جا رہا ہے ،ْعاطف اسلم کے حمایتیوں کی گفتگو نئے پاکستان میں الزام لگانے والے افراد ان سب کو عزت دینا جان جائیں گے، جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ،ْعاطف
جمعہ 10 اگست 2018 20:04
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبروں اور ٹوئیٹس میں تقریب کی کوئی ویڈیو شیئر کیے بغیر دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی گلوکار نے اپنے ہی ملک کے یوم آزادی پر دشمن ملک کا گانا گایا ،ْجہاں کئی صارفین نے عاطف اسلم کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ صارفین اور معروف گلوکاروں نے ان کی سپورٹ بھی کی۔
عاطف اسلم کی سپورٹ کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ تقریب کی ویڈیو شیئر کیے بغیر ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر گلوکار کی حب الوطنی پر شک کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی کچھ مداحوں نے عاطف اسلم کی حب الوطنی کی مثالیں دینے کیلئے ان کی جانب سے ملک سے محبت کی باتوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔معروف گلوکار و موسیقار شفقت امانت علی خان نے بھی عاطف اسلم کی حمایت کی اور کہا کہ موسیقی پاکستانی یا بھارتی نہیں ہوتی وہ صرف میوزک ہی ہوتی ہے۔خود پر تنقید اور جھوٹی خبر وائرل ہونے کے بعد عاطف اسلم نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے یوم آزادی کے کنسرٹ پر بھارتی گانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ،ْگلوکار نے مختصر ٹوئٹ میں خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بے شک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے، سبز جھنڈا میری پہچان ہے۔گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے ان کے خلاف جاری جھوٹی خبر کے خلاف ان کا ساتھ دیا۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ان کے مداح جانتے ہیں کہ وہ سبز حلالی پرچم کی کتنی عزت کرتے ہیں ،ْ انہوں نے لکھا کہ ان کے مداح ان کے خلاف جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کا جواب ٹھیک طرح سے دینا جانتے ہیں۔عاطف اسلم نے لکھا کہ نئے پاکستان میں الزام لگانے والے افراد ان سب کو عزت دینا جان جائیں گے، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Lucas Black
Sophie Choudry
Matthew Goode
Alia Shawkat
Bilal Abbas
Sunny Leone
Patrick Schwarzenegger
Tom Hanks
AJ Michalka
Asif Raza Mir
Amanat Chan
Emily Kinney
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی